گیس قبض اپھارہ کے لئیے بہترین قہوہ
گیس قبض اپھارہ کے لئیے بہترین قہوہ
اگر آپ کو کھانا کھانے کے بعد معدہ اور پیٹ پر دباؤ گیس اپھارہ محسوس ہوتا ہے تو آپ کو یہ قہوہ صبح شام پینا چاہیے اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یہ قصہ آپ کو لازم پینا چاہئے دن میں چار پانچ مرتبہ بھی آپ پی سکتے ہیں
قدرت کا انمول تحفہ
جگر کی توانائی اور معدے کی اصلاح کے لیے ایک خاص سبز رنگ کا قہوہ
انسانی جسم ایک ایسی مشین ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ صفائی اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر بدلتے ہوئے موسموں اور ہماری بے قاعدہ خوراک کی وجہ سے اکثر ہمیں ہاضمے کی خرابی، گیس، اپھارہ اور جگر کی سستی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کیمیائی ادویات کے بجائے اگر ہم قدرت کی آغوش میں پناہ لیں، تو ہمیں ایسے نسخے ملتے ہیں جو نہ صرف بیماری کو جڑ سے ختم کرتے ہیں بلکہ جسم کے مزاج کو بھی اعتدال پر لاتے ہیں۔
آج ہم جس خاص قہوہ کی بات کر رہے ہیں، وہ ادرک، پودینہ، سفید زیرہ اور لیمن گراس اور گرین ٹی کا ایک ایسا متوازن امتزاج ہے جو "گرم تر" مزاج رکھتا ہے اور سردی کے موسم میں انسانی وجود کو اندرونی حرارت فراہم کر کے خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ گرمی کے موسم میں بھی یکساں استعمال کیا جاتا ہے اس قہوہ کی خاص بات اس کا دلکش سبز رنگ ہے جو دیکھنے میں جتنا بھلا لگتا ہے، تاثیر میں اتنا ہی گہرا ہے۔
اس نسخے کی تیاری میں مزاج کی تبدیلی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ عام طور پر لوگ ذائقے کے لیے لیموں کا استعمال کرتے ہیں، لیکن لیمون چونکہ سرد خشک مزاج رکھتا ہے، اس لیے وہ اس قہوہ کی اصلی روح اور فوائد کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس کے برعکس لیمن گراس کا انتخاب ایک نہایت سمجھدارانہ فیصلہ ہے، کیونکہ یہ خوشبو اور ذائقہ تو لیموں جیسا دیتا ہے مگر اس کے مضر اثرات سے پاک ہے۔ مٹھاس کے لیے چینی کے بجائے شہد کا استعمال اسے ایک مکمل "ہیلتھ ٹونک" بنا دیتا ہے۔
شہد نہ صرف اس قہوہ کی افادیت کو بڑھاتا ہے بلکہ پھیپھڑوں اور گلے کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے۔ یہ قہوہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین انتخاب ہے، کیونکہ یہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور قدرتی اجزاء کی وجہ سے جسم میں انسولین کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس قہوہ میں شامل ادرک ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک کی حیثیت رکھتی ہے جو خون کو قدرتی طور پر پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے دل پر دباؤ کم ہوتا ہے اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے
یہ بوڑھے افراد کے لئے خاص تحفہ ہے
پودینہ معدے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، یہ آنتوں کے فعل کو درست کرتا ہے، جس سے قبض کا خاتمہ ہوتا ہے اور معدے میں بننے والی گیس اور اپھارہ سے فوری نجات ملتی ہے۔
سفید زیرہ جگر کے لیے ایک بہترین محرک ہے، یہ جگر کو فاسد مادوں سے پاک کر کے اسے نئی زندگی دیتا ہے اور خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
لیمن گراس اعصابی تناؤ کو کم کرنے اور سانس کی نالیوں کو کھولنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ شہد اپنی قدرتی شفا بخش خصوصیات کی بنا پر جسم کی قوتِ مدافعت کو بلندیوں پر لے جاتا ہے۔
یہ قہوہ نہ صرف ایک مشروب ہے بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جو ہمیں اپنی جڑوں سے جوڑتا ہے۔
اگر آپ روزانہ شام کے وقت یا کھانے کے ایک گھنٹے بعد اس کا ایک کپ پینے کی عادت ڈال لیں، تو آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کا جسم ہلکا پھلکا، ذہن پرسکون اور جگر توانا ہو گیا ہے۔
یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے جو سردی کے موسم میں سستی اور کاہلی محسوس کرتے ہیں، کیونکہ اس کی "گرم تر" تاثیر رگوں میں دوڑتے لہو کو گرمائش دے کر چستی پیدا کرتی ہے۔
یہ لو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئیے بہترین ہے
ترکیب تیاری
دو کپ پانی میں
ایک ٹکڑا ادرک
چند پتیاں سبز پودینہ
چند دانے زیرہ سفید
حسب ضرورت لیمن گراس
اور دو چمچ شہد
ڈالکر جوش دیں
بس تیار ہے خوش ذائقہ
یہ قہوہ قوت مدافعت کو بڑھائے گا
یہ قہوہ بچوں کے لئیے بھی بہترین ٹانک ہے
خاص کر نزلہ زکام یا کھانسی کی صور میں
طبیعت زیادہ خراب ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں
تحقیق وتحریر؛
ڈاکٹر محمد شاہ
بانی غذا سے شفاء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا