پیاز قوت اور شفاء کا خزانہ
( پیاز قوت اور شفاء کا خزانہ ہے )
آپ نے اکثر دیکھا ھوگا کے بچوں کے سر
میں دانے نکل آتے ہیں اور ان میں پیپ اور خارش ہوتی ہے
جلد کے ڈاکٹر اس کا مختلف انداز میں علاج کرتے ہیں مگر ٹھیک نہیں ہوتے اس کا شافی اور بہترین علاج ہے
آپ روانہ ایک دانہ پیاز کا اگ کے انگاروں میں دفن کر دیں جب وہ پک جائے نکال لیں ٹھنڈا کرکے اس بچے کو کھلائی جس کے سر پر پیپ والے دانے ہوں ان شاءاللہ ایک ہفتے میں سب دانے ختم ہو جائیں گے
جن لوگوں کو مردانہ قوت کم ہے ان کو چاہیے کہ ایک دانہ پیاز میں اندر تین دانے لونگ رکھ کر اپر سے باندھ دیں یا مٹی کے ساتھ گل حکمت کریں پھر اس پیاز کو انگاروں میں دفن کردیں ایک گھنٹے میں پک جائے گا نکال کر چھلکا اتار دیں باقی پیاز کو لونگ کے ساتھ کھا جائیں
روز کا ایک دانہ ایک ہفتہ بعد بند کردیں بے پناہ طاقت کا خزانہ ہے اس کی تعریف وہ خود کریں گے جو اس کا استعمال کریں گے
پیاز گرمی کے موسم میں گرمی کی حدت کو کم کرتا ہے پیاز کو پتلا کاٹ کر نمک ڈالکر پانی میں بھگو دو
20 منٹ بعد نمک کو دھو کر اسے دال کے سالن کے ساتھ کھائیں
یا آپ ٹماٹر سبز دھنیا ایک دانہ سبز مرچ آدھا دانہ پیاز کاٹ کر کوٹ لیں اور نمک ڈال کر اسکی چٹنی بنا دیں یہ بہتریں ھاضم ہے اور روٹی کا مزہ دوبالا کر دیگی
رات کے وقت پیاز نہ کھائی جمعہ کے دن پیاز نہ کھائیں
رات کو گیس پیدا کرتی ہے اور گیس قبض کے مریض یا جن کا خون بہت گاڑھا ہو وہ یہ استعمال نہ کریں
جمعہ کے دن منہ میں بدبو پیدا کرتی ہے
مسلمان نماز پر جاتے ہیں
درود سلام پڑہتے اس لیئے اسے پسند نہیں کیا جاتا
"یہ معلومات صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں۔ کسی بھی بیماری کی تشخیص یا علاج کے لیے ہمیشہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں
:تحقیق وتحریر
ڈاکٹر محمد شاہ
بانی غذا سے شفاء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا