بادام تخم ملنگاں الائچی کے فائدے
انسا کو اللہ تعالیٰ نے جنت سے نکالا اور زمین پر آباد ہونے کا حکم دیا اور کہا میں نے تمہارے لئے زمین میں رہنے کا بندوست کردیا ہے تمام انسانوں کے والد آدم اور اماں حوا علیہ السلام کو زمیں پر اتارا گیا تو ساتھ تعلیم اور تعلم۔کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کو نبوت کا نام دیا گیا یا سلیبس آف ایجوکیشن مقرر ہوا
انسان نے اپنی عقل فہم ذوق سے دنیا میں بہت ساری ایجادات کیں
اور نقصان بھی بہت اٹھایا اس تحقیق کے نتیجے میں زمین پر موجود بہت ساری کٹی ںوٹیاں زیر بحث آئیں اور ان کی مختلف مقدار کو انسانوں پر کئی تجربات کئیے
مگر پھر بھی اس انسان کو دنیا کے نظام اور اس میں موجود نباتات، معدنیات، حیوانات، موسمی تغیرات اور سب سے بڑھ کر خود انسان کو سمجھنے میں صدیاں لگ گئی ہیں۔
انسانی جستجو اور تلاشِ ذوقِ علم نے اس کائنات کے بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھایا، وہاں انسان نے اپنے علمی تجربات سے بہت سے منافع اور نقصانات کا بھی حاصل کیا ہے۔
درذیل فوائد جو انسانی تجربات سے ثابت ہوئے بہت مفید ہیں آپ بھی ان اجزاء سے یہ فوائد حاصل کریں
فوائد و خصوصیات:
- ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
- خفقانِ قلب میں سکونِ قلب فراہم کرتا ہے۔
- بائیں سائیڈ کے دردِ سر (مائیگرین) میں درد کو کم کرتا ہے۔
- یرقان کے مریضوں کے لیے خاص تحفہ ہے۔
- ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے شفاء ہے۔
- سانپ جس مریض کو کاٹ لے اس کو یہ مشروب بار بار پلائیں، مرنے نہیں دے گا تاکہ آپ اس کو ہسپتال منتقل کر سکیں۔
- سوزاک کے مریض جن کو پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے، مفید ہے۔
- گردے کے مریضوں کو مفید ہے کیونکہ یہ پیشاب آور ہے، گردوں کو صاف کرتا ہے، صفراوی پتھریوں کو نکالتا ہے۔
- اعصاب میں تحریک پیدا کرتا ہے، قوت دیتا ہے، اعصاب کے مریضوں کے لیے بہترین ٹانک ہے۔
- جن عورتوں کو کمر درد مستقل رہتا ہے اور حرکت کرنے سے بڑھتا ہے، ان کو یہ لازم پینا چاہیے اور سرہانہ بالکل چھوٹا استعمال کرنا چاہیے۔
- یہ سوزشِ سیلانِ رحم (لیکوریا) کے لیے بہترین غذائی علاج ہے۔
- رحم کا ٹل جانا: جن عورتوں کا رحم ٹل جاتا ہے یا نیچے گرتا ہے، ان کے لیے بہترین غذائی علاج ہے
- ۔اجزاء نسخہ
- ھو الشافی
- تخم ملنگاں دو چمچ
- بادام گری چلکا اتار کر 6 دانے
- الائچی خورد 3 دانے کا تخم لیں
- دودہ دو سے تین کپ
- پانی ایک لیٹر
- شہد 6 چمچ
- ترکیب استعمال ،
یوں کریں کہ پہلے حسب ضرورت تخم ملنگاں اور بادام کو پانی میں بھگو دیں
اگر آپ نے دو تین گلاس شربت بنانا ہے تو جو مقرر تعداد ہم نے بیان کی ہے وہ کافی ہے
ایک سے دو گھنٹے بھگے رہیں ااس کے بعد بادام گری کا چھکا اتار لیں
اب ایک جوسر مشین میں دو یا تین کپ دودھ ڈالیں اس میں بھگا ہوا تخم ملنگاں ڈال دیں بادام ڈالیں اور تنی عدد الائچی کے بیج ڈال دیں چھ چمچ شہد ڈال دیں اور گرائنڈ کریں بس تیار ہے
اس کا ایک گلاس عام آدمی کے لئیے کافی ہے ذائقہ کے لئیے فالودا یا آئس کریم ایڈ کر سکتے ہیں
صبح شام ایک گلاس مندرجہ بالا فوائد حاصل ہونگے
دس دن بعد بند کردیں
پھر ایک ہفتہ بعد لے سکتے ہیں
پرہیز علاج سے بہتر ہے:
یہ مشروب کون لوگ نہیں پی سکتے ہیں
وہ لوگ جو شوگر کے مریض ہیں
یا جو لو بلڈ پریشر کے مریض ہیں
یا جو دائیں سائیڈ سر درد کے مریض ہیں
یا جن کو ہر وقت نزلہ زکام لگا رہتا ہے
میری طرف سے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر رہنے والے تمام افراد کو عید الفطر 1447ھجری
21مارچ 2026 ہفتہ مبارک ہو اپنا خیال رکھیں اپنے ماں باپ کا خیا رکھیں
جو آپ سے سو فیصد بے لوث محبت کرتے ہیں
ڈاکٹر محمد شاہ غرشین
ماہر غذائیت ،کلر تھراپی نظریہ رنگ ونور
معالج طب یونانی رجسٹرڈ نیشنل کونسل
فار طب پاکستان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا