ماں کی ضد نے میرے بیٹے کا چہرہ کیسے بچایا؟ طبی سائنس بمقابلہ تجربہ ؟

نمک انسانی جلد کی حفاظت کا ضامن ہے

 

ایم مرتبہ جون کے مہینے میں میں اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑی پر مسلم باغ سے لورالائی کی طرف آرہا تھا

میرا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا قلعہ سیف اللہ پہنچ کر پیٹرول پمپ پر فیول ڈلوانے کو رکے تو گاڑی کی فرمائش کی سوئی اپر اٹھ گئی تھی بے خیالی میں میرے بیٹے نے گاڑی کا بانٹ کھولا اور ریڈی ایٹرکا دکن کھول دیا چونکہ ریڈی ایٹر کا پانی کھول رہا تھا وہاں کافی پریشر بن گیا تھا وہ پانی نکلا اور سیدھا اس کے چہرے پر لگا ہاتھ جل گئے جس سے شدید قسم۔کی جلن ہوئی 

میں نے قریب میڈیکل اسٹور کی طرف رجوع کیا تاکہ برنال لیکر لگائی جائے میں برنال لایا مگر والدہ نے برنال۔لگانے سے سختی سے منع کردیا کہا کہ نمک لاؤ جس پر میں ان سے الجھ پڑا یہ کیسی جہالت پہلے بچہ جل گیا ہے اپر سے نمک لگائیں گے تو اور جل جائے گا 

لیکن اماں بضد تھیں کہ برنال سے بچے کے منہ پر چھالے پڑ جائیں گے جس سے نشان بن جائیں گے ان کی وجہ سے بچے کا چہرہ خراب ہو جائے گا نمک لگاؤ اس سے نہ  تو چھالے پڑیں گے اور جلن بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی 

میرے لیئے یہ نیا تجربہ تھا بہرحال اماں کی بات ماننا پڑی اور نمک لگایا گیا 

منہ پر جب کہ ہاتھ اور بازو پر میں نے برنا لگایا نتائج حیران کن تھے میرے لیئے

جہاں نمکنلگا وہاں نہ چھالے بنے نہ داغ 

کیا برنا لگا وہاں چھالے بھی پڑگئے اور داغ بن گئے بعد میں 

اس سے یہ سیکھنے کو ملا کہ نمک انسانی جلد کو پروٹیکٹ کرتا ہے 

اب اس کی سائسی توجہیہ سنیں 

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ انسان کو جو پسینہ آتا ہے وہ کھارا ذائقہ رکھتا ہے یعنی اس میں نمک کی کافی مقدار ہوتی ہے 

آنکھ سے آنسوں آئے تو اس  کا پانی نمکین ہوتا ہے یہ تقریباً ہر شخص کا مشاہدہ ہے مطلب اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر پانی اور نمک کی مقدار کو اس طرح رکھا ھے کہ یہ انسانی جلد کی حفاظت کرتا ہے 

آپ اپنی رائے لازم دیں کیونکہ آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہے

یہ میرا ذاتی تجربہ تھا لازم نہیں کہ اپ اس سے اتفاق کریں اگرچہناس وقت میرے لئیے بھی اتفاق کرنا مشکل تھا ماں کے سامنے ہتھار ڈالنے ہڑے مھر اس پسپائی نے ایک بڑا تجربہ دیا   

  نوٹ، 

یہ معلومات صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں۔ کسی بھی بیماری کی تشخیص یا علاج کے لیے ہمیشہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں

تحقیق وتحریر

ڈاکٹر محمد شاہ

بانی غذا سے شفاء



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا