خون کی کمی اور قلب و جگر کی قوت کے لیئے

  قارئین کرام

اسلام علیکم

رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں چٹنی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس حوالے سے ہم اپ کی خدمت میں اج ایک طبی نکتہ نگاہ سے ایسی مفید چٹنی کی ریسپی لے کر حاضر ہوئے ہیں جو ایک طرف تو لذت اور ٹیسٹ میں سب سے بہترین ہے اور دوسری طرف یہ مقوی قلب ہے یہ مقوی جگر ہے اور انسان کے وجود کے اندر بے حد خون پیدا کرتی ہے، سینے اور دماغ کی ،رطوبتوں کو چھانٹتی ہے بھوک لگاتی ہے ، اور قوت ہاضمہ کو تیز کرتی ہے ہلکی سی ملین ہے اس کی وجہ سے قبض بھی ختم ہو جاتی ہے پیٹ میں موجود گندے ریاہح گیس کو تحلیل کرتی ہے اسے ختم کر دیتی ہے پرانے دستوں کی اس حالت کا ہونا جن کو اسہال کہنہ کہتے ہیں کثرت بول و براز میں ازحد مفید ہے خاص طور پر ایسے موقع پر جب کہ غذا کھاتے ہی فورا پاخانے کا احساس ہو اس کے استعمال سے تھوڑے ہی دنوں میں رنگ سرخ ہو جاتا ہے ،

تیز گرمی کے موسم میں جب قدرت ترش پھل پیدا کرتی ہے یا جب بارش کا موسم ہو یا حیضے کی وبا یا موسم ہو تو بے حد مفید ہے جی متلانے اور بار بار قے آنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے جب دل ڈوبے تو اس کی ایک دو یا تین چمچ بھر مقدار فورا دل کو تیز کر دیتی ہے اور گرم کر دیتی ہے یہ ایک لذیذ اور خوش ذائقہ غذائی دوا ہے اور لو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خاص تحفہ ہے

اس بہترین غذائی دوا اور لذیذ چٹنی کا نسخہ درج ذیل ہے 

1,ٹماٹر چار سر 

2,کشمش نیم سر

3, ادرک نیم پاؤ 

4,سرکہ انگوری ایک لیٹر

 5,گڑ پرانا صاف دو سیر نمک مرچ حسب ذائقہ

:ترکیب تیاری

اب آپ ترکیب کو غور سے سمجھیں 

اول ٹماٹر کو کاٹ کر کسی برتن میں اگ پر پکائیں جب تمام ٹماٹر پک جائیں تو اس کو چھان کر رکھ لیں

 پھر دوسرے برتن میں صرف سرکہ اور گڑ کو اگ پہ رکھ کر پکائیں جب گڑ سرکے میں بالکل مل جائے تو اس کو چھان کر ٹماٹر کے پکے ہوئے پانی میں ملا لیں 

پھر اس میں ادرک کو چھیل کر کش کر کے ڈال دیں کشمش کو دھو لیں اور نمک مرچ حسب ضرورت تینوں کو شامل کریں

 پھر ہانڈی کو دبارہ اگ پر چڑھا دیں جب محلول گاڑھا ہو جائے تو اسے اتار لیں احتیاط یہ کریں کہ جب ٹماٹر کو پکائیں یا بعد میں محلول کو گاڑھا کریں تو اگ کو نرم ہلکا رکھیں اور ہانڈی کو ہلاتے رہیں تاکہ ہانڈی کی تہہ میں ٹماٹر جل نہ جائیں

اب آپ کی چٹنی مقوی قلب و جگر اور مولد خون تیار ہے 

کھانے کے ساتھ اس کا استعمال کریں مندرجہ بالا فوائد حاصل کریں یہ چٹنی بہترین نتائج کی حامل ہے اور ہزاروں بار بنی ہے کھائی گئی اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں یہ غذائی علاج ہے


تحقیق وتحریر

ڈاکٹر محمد شاہ

بانی غذا سے شفاء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا