کیا زندگی خوف کے بغیر ممکن ہے ؟

 انسانی زندگی میں  خوشی سکون اور صحت جیسی عظیم نعمت  اور کوئی نہیں ہے لیکن زندگی میں یہ سب کہاں نصیب ہوتا ہے یہ اکثر لوگ کہتے ہیں 

امن سلامتی خوشی سکون اور صحت مند زندگی جس میں خوف نام کی کوئی چیز نہ ہو یہ تو جنت کی زندگی کے اوصاف ہیں اب دنیا میں جنت کیسے ممکن ہے ؟


تو دوستو اس سوال کا جواب ہاں میں ہے انسان اگر اللہ الخالق کائنات کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے قوانین کے مطابق زندگی گزارے تو جنت والی زندگی بن سکتی ہے 


اب آپ سوچتے ہیں کہ اسلام پر مکمل عمل ہم کر نہیں سکتے اس کی بہت ساری وجوہات ہیں دنیا کی خواری میں انسان خالق حقیقی کو بھول گیا ہے اس لئیے ڈپریشن کا شکار ہوگیا ہے اور زندگی تلخ ہوگئ ہے

آپ کو سکون چاہیے اگر جواب ہاں میں ہے تو طریقہ میں بتاتا ہوں بہت آسان ہے علامہ اقبال رح نے فرمایا کہ

عمل سے بنتی ہے زندگی جنت بھی جہنم بھی یہ 

خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری 

 کے اس شعر کا ایک مطلب جو مجھے سمجھ میں آیا ہے کہ زندگی میں کامیابی خوشی غم ناکامی سب اعمال کا نتیجہ ہے اس لئیے اپنے اعمال کو درست کریں 

عمل سے پہلے ایک اور چیز ہے جس کا خیال کہا جاتا ہے اگرسوال کیا جائے کہ زندگی کیا ہے تو ایک ہی جواب ہے کہ 

زندگی محض خیال ہے اور کچھ نہیں اس کا سبب کیا ہے 

دیکھیں نیند کا خیا نہ آئے آپ سو نہیں سکتے بھوک پیاس ایک خیال ہی تو ہے اس طرح زندگی کے بہت سارے تقاضے سب خیال اور ارادے کی بساط پر بکھرے ہوئے ہیں ۔

کہتے ہیں تعبیر اس کو ملتی ہے جو خواب دیکھتا ہے جو خواب نہ دیکھے اس کو تعبیر کا غم کہاں 

ہاں دوستو میں آپ کو پر سکون زندگی کا فارمولہ بتانے والا تھا تو عرض یہ ہے کہ پر امن پر سکون خوشی سے بھری زندگی جس میں خوف نہ غم اس کے لئیے لازم ہیکہ آپ جلد از جلد درج ذیل کام کریں اور پکا ارادہ کریں کہ ہر صورت کرنے ہیں 

(1) کبھی کسی کے خلاف نہ سوچو 

(2) کبھی کسی کے خلاف نہ بولو 

(3) کبھی کسی کے خلاف نہ سنو 

(4)کبھی واعدہ خلافی نہیں کرو 

(5) کبھی جھوٹ نہیں بولو

(6) کبھی غیبت نہ کرو الزام تراشی نہ کرو 

(7) اللہ پر اور  تمام رسولِوں اور آخری پیغمبر محمد رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر لازم ایمان لاؤ 

(8) قرآن کریم کی ڈیلی لازمی تلاوت کرو چاہے ایک رکوع کیوں نہ پڑھو 

(9) نماز لازمی پڑہو 

(10) چوری ہر گز نہ کرو 

(11) کسی کا مال اس کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرو 

(12) گفتگو آہستہ نرم لہجے میں کرو 

(13) غصہ حرام ہے غصہ نہیں کرو جب غصہ آجائے خاموش ہوجاو جہاں بیٹھے ہو وہاں سے چلے جاؤ 

(14) بد گمانیاں مت کرو 

(15) جب کھبی کوئی مشکل درپیش ہو تو اللہ پر توکل کرو اور اللہ سے مدد طلب کرو وہ دلوں کے حال کو جانتا ہے اور دل سے کی گئی دعائیں سنتا ہے اور مسائل حل کرتا ہے 

(16) کبھی کسی کو گالی نہ دو بدتمیزی نہ کرو 

اگر آپ نے ان سولہ اصولوں پر عمل کیا تو زندگی دنیا میں جنت بن جائے گی 

دعا کی درخواست ہے اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو 

آج کے بعد آرٹیکل کل ارد و میں ہوگا 

جو دوست اردو نہیں سمجھتے وہ تھری ڈاٹ پر کلک کرکے اپنی زبان میں ٹرانسلیٹ کریں 

اگر کچھ پوچھنا ہے تو کومنٹ کریں میں جواب دوں گا 

:ڈاکٹر محمد شاہ غرشین

ماہر علاج بالغذاء ہربل میڈیسن پروفیسر

ماہر رنگ و روشنی سے علاج ماہر نفسیات 

معالج طب یونانی رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان 


https://www.toprevenuegate.com/d27mdqec?key=ed46c169a931d65295881f0315d71ab4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ نے میرا پیج وزٹ کیا آپ کا شکریہ آپ اور آپ کی رائے میرے لیئے محترم ہےمیں پہلی فرست میں آپ کو رپلائی کروں گا اپنا خیال رکھنا